
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا بنیادی حق موجود ہے اور کوئی بھی ملک یہ حق نہیں چھین سکتا۔
وفاقی وزیر نے بھارتی حکومت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے بیانات کو بچگانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہو کر اپنی اصلیت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔
اویس لغاری نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو اس بار ابھی نندن سے بھی بدتر سلوک ہوگا۔