انٹرٹینمنٹپاکستاندنیا

پاکستانی شوبز شخصیات کا بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف شدید ردعمل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا اور حکومت کے جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے پر پاکستان کی معروف فنکار برادری نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ غلط معلومات اور نفرت انگیز مہم کو فوراً بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا۔یاسر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت ایک ایٹمی طاقت ہے، اسی طرح پاکستان کے پاس بھی ایٹمی صلاحیت موجود ہے، اور نفرت انگیزی کا انجام بھارتیوں کو خود بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی یوٹیوبرز اور میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے دھمکاتے ہیں جیسے پاکستانیوں نے کمزور ہونے کی کوئی علامت دکھائی ہو، حالانکہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم یک زبان ہے۔
یاسر حسین نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button