پاکستان

ہمارا مسئلہ حل نہ ہواتو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ناصرحسین شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ  اگر سی سی آئی اجلاس میں نہروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پیپلزپارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے گی۔ انہیں پورا یقین ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف ، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے تمام لوگ ایک پیج پر ہیں اور ایم کیو ایم نے بھی سندھ اور قومی اسمبلی میں کینال کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو بھرپور سپورٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ ہےکہ اگر  پیپلزپارٹی حکومت سے علیحدہ ہوئی تو یہ حکومت نہیں چل پائی گی، اس لیے انہیں امید ہےکہ کینال کے معاملے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button