پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

 پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی اسمبلیوں سے چلایا جا رہا ہے، ہم ملک بچانے نکلے ہیں اور آزادی کی تحریک کے ذریعے مسلط نظام کا خاتمہ کر کے حقیقی جمہوریت بحال کرینگے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہمند اور خیبر کے پارٹی ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک کی قیادت بھی جے یو آئی نے کی تھی، مجھے سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے، اس بار کے انتخابات ان سیاسی جماعتوں کے نزدیک جائز ہوگئے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کچھ جماعتیں اس عنوان سے آواز اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے مؤقف میں وضاحت نہیں، جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک آگے بڑھائے گی، جے یو آئی تنہا ہی ایوان نہیں میدان کو ابھرے گی اور ہم اس کی طاقت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button