پاکستاندفاع پاکستان

پاک فوج کی جانب سے تحصیل میران شاہ کے توچی ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے تحصیل میران شاہ کے توچی ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد مقامی خواتین اور بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور اُن کی صحت کے معیار میں بہتری لانا تھا۔اس کیمپ میں ماہر خواتین گائناکالوجسٹ، پاک فوج کے مقامی پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ماہرینِ صحت نے شرکت کی اور سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ کیمپ میں آنے والے افراد کو نہ صرف مفت ادویات فراہم کی گئیں بلکہ ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر جدید طبی سہولیات بھی دستیاب رہیں۔عوامی خدمت اور قومی فلاح کے اس سفر میں پاک فوج ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے، اور ان اقدامات سے مقامی آبادی کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button