اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظراہم راستے بندکردئیے

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق 20 اپریل سے ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ چوک، نادرا چوک، میریٹ چوک اور ایکسپریس چوک شامل ہیں، تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ یا ریڈ زون جانے والے شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کریں۔ راول ڈیم چوک سے فیض آباد یا راولپنڈی جانے والے افراد کشمیر چوک، سری نگر ہائی وے، 9th ایونیو اور ڈبل روڈ استعمال کریں۔اوجڑی کیمپ لوپ سے سفر کرنے والے افراد ایکسپریس ہائی وے اور ڈھوک کالا خان سروس روڈ کو اختیار کریں، جب کہ کرال سے راولپنڈی جانے والے شہری پرانا ایئرپورٹ روڈ اور راول ڈیم روڈ کا استعمال کریں۔زیرو پوائنٹ سے فیض آباد جانے والا راستہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصل ایونیو، سری نگر ہائی وے، 9th ایونیو، راول روڈ اور کرال چوک کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچیں۔مری سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو راول ڈیم چوک، کرال چوک اور پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نیو ایئرپورٹ سے مری یا بہارہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ کو ترجیح دیں۔شہری مظفرگڑھ نہاری سے I&T سینٹر، ایمبیسیڈر ہوٹل، 7th ایونیو یا G-6 کی سڑکوں کا استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ جی پی او چوک سے جناح ایونیو اور فصل حق روڈ کے ذریعے متبادل راستے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔