پاکستاندفاع پاکستانکھیل

“پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ”مقابلوں میں مختلف ممالک نے حصہ لیا۔آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی شرکت

آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلے کا انعقاد 14 سے 18 اپریل 2025 تک کھاریاں گیریژن میں کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔60 گھنٹوں پر محیط اس سخت اور طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان تجربات اور نئے خیالات کے تبادلے کے ذریعے جنگی صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور دوست ممالک بشمول بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ اور ازبکستان کی پندرہ ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندگان نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں منعقد کی گئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مشق دوست ممالک کے درمیان ایک پیشہ ورانہ اور مقابلہ جاتی عسکری سرگرمی کے طور پر نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشق میں شریک ٹیموں کے پیشہ ورانہ معیار، جسمانی و ذہنی برداشت اور اعلیٰ عسکری حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ مشقوں کے ذریعے باہمی سیکھنے کے عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ PATS ایسا پلیٹ فارم ہے جو تمام شریک فوجیوں کی عسکری مہارت اور حربی فہم کو یکجا کر کے ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتا ہے، جو بدلتے ہوئے جنگی رجحانات کے تناظر میں نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ روایات “کردار، جرات اور مہارت” پر مبنی ہیں، جنہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور انداز میں ثابت کیا ہے۔آخر میں آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں اور انفرادی شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔ بین الاقوامی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button