پاکستان

”سکلز آن ویل“پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے ایک لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز اور دیگر پروگرام کی منظوری دے دی۔ آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر ٹریننگ دی جائے گی۔ 6 ہفتے کی کال سنٹر ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجراء کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ گارمنٹ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20ہزار روپے مل رہے ہیں۔ بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔ سیکرٹری پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے تمام اداروں کو ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کر دیا گیا۔ ٹی ای وی ٹی، پی ایس ڈی ایف اور پی وی ٹی سی سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریں گے۔ سی ایم سکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کورس کی تعداد 10ہزار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لئے”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی۔ بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ کے تحت 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔ ”تعبیر“کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام بھی جاری ہے۔ دیہی خواتین کے لئے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لئے 27ہزار درخواستیں موصول ہوئی۔ دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔ اپریل کے وسط میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا اینٹی گریٹڈ ڈیش بورڈ بھی فعال ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لئے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے۔ ہنر مند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہوگا۔ ہنر مند نوجوان پاکستان کا آج اور کل ہیں۔حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لئے اینڈ ٹو اینڈسپورٹ کرے گی۔٭٭٭

Etcetera

Etcetera

Etcetera

متعلقہ خبریں۔

Back to top button