پاکستاندنیا

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرسےمسٹر ایرک مائیر کی سربراہی میں اعلی سطحی امریکی وفدکی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسے امریکہ کے سینئر بیورو آفیشل برائے ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرزمسٹر ایرک مائیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے ملاقات کی۔یہ ملاقات پاکستان کے معدنی وسائل سے متعلق پہلے منفرد سرمایہ کاری فورم کے تناظر میں ہوئی۔امریکی وفد نےپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو سراہتے ہوئے پاکستان کی اس پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے تحت ملک کے وسیع مگر غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر کو باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کے ذریعے ترقی دی جائے گی۔
مسٹر ایرک مائیر نے معدنیات کی ترقی میں تعاون کو امریکی انتظامیہ کی ترجیحات میں اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بتدریج بہتر ہوتے ماحول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button