وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو”جشن سٹیم“کی تقریب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کااعلان

سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی لیب بنائی جائیں گی اور سائنس لیب کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب
طلبہ تعلیم پر توجہ دیں کسی کے بہکاوے میں آکر زندگی خراب نہ کریں۔مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے”جشن سٹیم“ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ کے اہم اعلانات کیے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی لیب بنانے اور سائنس لیب کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کیریکٹر بلڈنگ کلاسوں کا اجراء کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو”جشن سٹیم“کے 1100 طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے ملک کے خلاف کبھی قدم نہ اٹھانے کا عہد بھی لیااورکہاکہ تھوڑی سے توجہ اور انویسٹمنٹ سے ہمارے بچے دنیا فتح کر سکتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے بڑے خواب دیکھ کر خوشی ہوئی۔بچوں سے کہتی ہوں کہ خواب کا تعاقب کرنا کبھی ترک نہیں کرنا۔طلبہ تعلیم پر توجہ دیں کسی کے بہکاوے میں آکر زندگی خراب نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کاکوئی شارٹ کٹ نہیں محنت کرکے اپناراستہ بنائیں۔لیپ ٹاپ اور سکالر شپ پر بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں کے بچوں کا بھی حق ہے۔ مریم نوازشریف نے تما م سٹالز پر طلبہ کی تخلیقات کا ذاتی طور پر معائنہ کیا اورکہاکہ بہت خوشی محسوس ہوئی۔