پاکستان

لائن آف کنٹرول پرجام شہادت نوش کرنے والےلانس نائیک محمد نصیر مصدق فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

لائن آف کنٹرول مدارپورسیکٹر میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد نصیر مصدق شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نصیر مصدق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں نکیال کریلہ میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ شہید کی قبر پر صدر پاکستان ، جوائینٹ چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے پھولوں کی چادر رکھی گئی-شہید کے والد کو بریگیڈ کمانڈر نے قومی پرچم بھی دیا-شہید کی قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا-شہید کے جنازہ کے اجتماع میں مقررین نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اور پاکستان ہماری امنگوں اور امیدوں کا محور ہے۔ ملک کے دفاع کے لیے اپنی فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button