پاکستان
شہیدکیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی لاہور میں شہیدکیپٹن محمد علی قریشی کے گھرآئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے شہید کےدرجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔انہوں نے کہاکہ شہید نےبہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔شہیدکیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے وطن عزیز کی خاطر جان نچھاور کی، وہ وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کیپٹن علی کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔یاد رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔