پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے”ڈیجیٹل یوتھ ہب”ایپ کاافتتاح کردیا۔تعلیم، روزگار،لون،سکالر شپس ، سکلز سمیت تمام مواقع ایک پلیٹ فارم پر میسرہوں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے طرز کی منفرد ایپ، ڈیجیٹل یوتھ ہب کا باقاعدہ افتتاح کردیاہے۔ ایپ کے ذریعے تعلیم، روزگار، ٹیکنالوجی ، سکالر شپس ، سکلز سمیت تمام مواقع ایک پلیٹ فارم پر فراہم کئے جارہے ہیں۔پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کےلئے نوکریاں، لون سکیم کے تحت قرضہ جات کی فراہمی، لیپ ٹاپ فار آل اسکیم میں آسان اقساط اور سود سے پاک قرضہ جات کا حصول ڈیجیٹل ہب کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے۔ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ان کی صلاحیتوں کے نکھار اور با اختیار بنانے کےلئے جتنے بھی اخراجات درکار ہوں گے، فراہم کئے جائیں گے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو محنت کے ذریعے عزت ووقار کی زندگی میں بدلنا ہوگا،دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو،خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کےلئے ترجیحی اقدامات کئے،بطور وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ کی بنیاد پر4لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں مفت تقسیم کئے،ہم نے کسان، صنعت کار اور نوجوان کو معاشی طور پرمضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button