پاکستاندنیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین روانہ،اہم کانفرنس اور مختلف اعلیٰ سطحی مباحثوں،نشستوں میں شرکت کریں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین میں مختلف اعلیٰ سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے، جہاں وہ ملک کے معاشی منظر نامے کو اجاگر کریں گے۔ اس دوران وہ فورم میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 میں خصوصی طورپر شرکت کریں گے ۔ یہ کانفرنس چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہورہی ہے۔دورے کے دوران وزیر خزانہ کی کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جبکہ اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہوں گی۔ اس کے علاوہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button