پاکستان
بلوچستان:دہشت گردی کے تازہ واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کوقتل کردیاگیا

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور ضلع قلات کے علاقے منگچر میں پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔منگچرمیں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے چارپنجابی مزدوروں کو قتل کردیاہے اورنوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔ بلوچستان کے علاقے منگچر میں فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدوروں کوقتل کردیا گیاہے۔