کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کوبھارت نے 250 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تحت جاری میچ میں نیوزی لینڈ کوبھارت نے 250 رنز کا ہدف دے دیاہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button