
وزیرِ اعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔دورۂ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔