پاکستاندنیا

عراقی قونصل خانہ 20سال بعدکھل گیا۔سندھ کی عوام اور زائرین کو آسانی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

‏وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو عراقی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر بھی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ عراقی قونصل خانہ کھلنے سے سندھ کی عوام اور زائرین کو آسانی ہوگی،سندھ حکومت عراقی قونصل خانہ کی بھرپور معاونت کرے گی۔ڈاکٹر مہر مجاہد جیجان نے کہاکہ کراچی میں 20 سال کے بعد عراقی قونصل خانہ دوبارہ کھولا گیا ہے۔ویزہ اور دیگر سہولیات دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان بنا تھا تو عراق نے سب سے پہلے قونصل خانہ قائم کیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آپ ہمارے مسلم برادر ہیں اور ہم عراق کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button