پاکستان

زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔شہبازشریف

وزیرٍاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے کھیت سے لے کر پورٹ تک پوری سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے پر اطمینان کااظہارکیا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ان کاکہناتھاکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button