پاکستان

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا۔پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کااعلان کردیا

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج 18مارچ کو ہوگا ،عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔اجلاس دن 11 بجے ہوگا۔دوسری جانب
تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیاکوبتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پرگفتگوکی گئی۔جب تک عمران سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button