پاکستان

محکمہ تعلیم کے تمام ڈپارٹمنٹس کو ڈیجیٹلائیزڈ کیا جائے گا۔ہرسکول ہیڈماسٹر کو براہ راست فنڈز دیں گے۔ مرادعلی شاہ

‏وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ سکول ایجوکیشن میں گورننس، تعلیم کا معیار اور بچوں کی اسکولوں تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔محکمہ تعلیم کے تمام ڈپارٹمینٹس کو ڈجیٹلائیزڈ کیا جائے گا۔اساتذہ اور طلبہ حاضری کی چہرے کی شناخت کے ساتھ ڈجیٹلائیزڈ ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سکول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دے رہے ہیں۔ہر ہیڈماسٹر کو براہ راست فنڈز دیئے جائیں تاکہ سکول بہتر کر سکے۔تمام اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوگا اور وہ خود خرچ کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button