پاکستان

مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی جے یوآئی (س) کے مرکزی امیر منتخب

گزشتہ دنوں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مولانا عبدالحق ثانی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔تازہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہواجس میں مولانا حامدالحق شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر منتخب کرلیاگیا۔شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button