ییلو لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کا دورہ کیااورمنصوبے کی جکد تکمیل کی ہدایات کیں۔اس موقع پرسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے شہریوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ بنایا جائے گا۔حکومت سندھ نے ٹھان لی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ییلو لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل منصوبہ مکمل ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ شہریوں کے لیے حکومت سندھ دن رات محنت کر رہی ہے، کراچی کے شہریوں کے لیے شاہراہ بھٹو بنایا گیا۔ جام صادق پل کو بھی دوبارہ بنا رہے ہیں۔اس موقع پرمحکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری اسد ضامن، پی ڈی یلو لائن ضمیر عباسی، انجینئرز اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے اور کنسلٹنٹس بھی موجودتھے۔