پاکستان

سانحہ جعفرایکسپریس:پاک فوج نے کمانڈوزکے کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں پاک فوج کے اسنائپرز کی جانب سے دہشت گردوں کو انگیج کرنے اور بوگی ٹو بوگی سرچ آپریشن کے مناظر شامل ہیں۔اس کے علاوہ یرغمالیوں کے دہشت گردوں کے نرغے سے فرار ہونے اور فوج کی جانب سے ریسکیو کرنے کی بھی فوٹیج شامل ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والی ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹیم بھی ویڈیو میں موجود ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے کل 26 افراد میں سے 18 کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے اور دہشت گرد کسی مسافرکویرغمال بنا کر اپنے ساتھ نہیں لے گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button