پاکستان

بلوچستان: ہرنائی بم دھماکے میں 11مزدورجاں بحق

پولیس کے مطابق بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 11مزدورجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں مزید دومزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اب تک 11مزدورجاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button