مالی سال ختم ہونے سے پہلے ترقیاتی کام مکمل کریں،وزیراعلیٰ سندھ مراد,علی شاہ کی محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمینٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، ناصر شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو اور دیگر شریک ہوئے۔بریفنگ میں وزیراعلی کوبتایاگیاکہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی کل 799 اسکیمیں 166 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں۔اس سال 799 اسکیموں کے لیئے ایلوکیشن 55 بلین روپے ہے اور 37 بلین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔111 بلین روپے کی تھرو فارورڈ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مالی سال ختم ہونے سے پہلے اپنے کام مکمل کریں۔کام کا معیار ہر صورت بہترین ہونا چاہیے۔اس سال 25-2024ء میں ہم نے کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی بلکہ جاری اسکیموں کو مکمل کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے جام شورو پھاٹک روڈ کو کوٹڑی بئراج تک بنانے کی ہدایت دی اورکہاکہ یہ پرانی سڑک ہے اس کو ڈوئل کیرج وے بنایا جائے۔