چیف جسٹس نے ملاقات میں کہہ دیا تھا”آپ جو کچھ کہیں گے اس کا جواب نہیں دیں گے”۔پی ٹی آئی رہنما

چیف جسٹس پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،ڈاکٹر بابر اعوان نے شرکت کی۔اس بارے بات چیت کرتے ہوئےتحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے ملاقات کے آغاز پر ہی کہہ دیا تھا کہ اس ملاقات کا ایجنڈا عدالتی اصلاحات ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا تھا کہ ہم جو کچھ بھی کہیں گے، وہ ہمیں روکیں گے نہیں، لیکن اس کا جواب نہیں دیں گے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے باور کرایا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں گے جن سے ان مسائل کا حل نکل سکے۔