انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نےفلم میں تین منٹ کی پرفارمنس کاتین کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟یہ جان کرآپ حیران ہوں گے۔بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اروشی نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے میڈیاپرچھائی ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں۔