دلچسپ و عجیب
سعودی عرب میں سیکڑوں افرادنے رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

سعودی عرب میں سیکڑوں افرادکے روایتی رقص کو دنیا میں سب سے منفرد نوعیت کی پرفارمنس قراردے دیاگیاہے۔گنیزوڈریکارڈکے مطابق سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیاہے۔واضح رہے کہ سعودیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر 20 سے 23 فروری کے دوران ہونے والی تقریبات میں روایتی رقص ’عرضہ‘ پیش کیا گیا جس نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیااور ایسا پہلی بار ہوا کہ جب اتنی بڑی تعداد میں شرکاء نے ایک ساتھ عرضہ رقص پیش کیا ہو۔اس تاریخی منظر کو نوٹ کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تصدیق کی یہ ایک عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔