
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ صفر اور سبی میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،گوادر میں 9،جیوانی میں 10 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اُدھر آزاد کشمیر میں برفباری تھم گئی ہے تاہم بیشتر رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دھند کی وجہ سے لاہور،ملتان اور سیالکوٹ میں پروازوں کا شیڈول شدید متاثر رہا،مختلف ائیر پورٹس پر 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔