پاکستانموسم

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی نیلم،راولاکوٹ اور حویلی کہوٹہ میں بارش کے ساتھ برفباری ہوئی جس سے متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں،سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملکہ کوہسار مری میں رات گئے سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،مری میں چار انچ اور گلیات میں چھ انچ برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button