پاکستان

حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں تعطل کا ملبہ حکومت پر ڈال دیا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات میں پہل کی لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کر دی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے،حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق حکومت نے کہا تھا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے،حکومت ہمیں جواب سے آگاہ کرتی تو اس پر غور ضرور کرتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے جواب تک نہ دیا،حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button