پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس۔شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی کابھی فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی پر بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خ الد حیدر شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پی ڈی شاہراہ بھٹو پروجیکٹ نیاز سومرو اور دیگر شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بریفنگ میں بتایاکہ کورنگی کاز وے پر پل 9.3 بلین روپے کی لاگت کی اسکیم ہے۔اسکیم میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے۔کورنگی کازوے کی طرف ایک انڈرپاس بھی بنے گا جو ای بی ایم اور کورنگی کی طرف جائے گا۔راؤنڈ اباؤٹ بناکر روڈ کی تعمیر ایسی ہوگی تاکہ مختلف ڈائریکشن سے ٹریفک چل سکے۔وزیراعلیٰ سندھ نے انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ اور اس سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیئے ایک ارب روپے کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button