پاکستاندلچسپ و عجیب
Trending

پاکستانی طالبہ نے ملک کا نام روشن کر دیا،ہارورڈ ماڈل اقوامِ متحدہ میں بہترین مندوب کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی طالبہ رانیہ علی کو ہارورڈ ماڈل اقوامِ متحدہ میں بہترین مندوب کا اعزاز دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بہترین مندوب کا مقابلہ ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام دبئی میں ہوا ،ہارورڈ اقوامِ متحدہ کانفرنس میں 35 ممالک کے 1 ہزار مندوبین نے شرکت کی۔

طالبہ رانیہ علی نے سفارت کاری،غیر معمولی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

رانیہ علی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے،انہیں فخر ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ رانیہ علی لاہور کے نجی اسکول سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button