پاکستان
تحریک انصاف خیبر پختو نخوا میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی،علی امین گنڈا پور کے بعد مزید تبدیلیوں کا امکان
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بعد تحریک انصاف خیبر پختو نخوا میں تنظیمی سطح پر تیز ہوا کے جھونکوں میں مزید عہدیداروں کے لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے کے بعد تحریک انصاف خیبر پختو نخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی ردوبدل کا امکان ہے،تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری کو بھی عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے،تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی ردوبدل کا بھی امکان ہے۔