نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھائیں گے،تقریبِ حلف برداری کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ سردی کی شدت کی وجہ سے کیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ تیز ہواوں اور سرد موسم کی لیپٹ میں ہے۔
20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں سردی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے ہوا کے جھکڑ چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آخر بار 1985 میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی تقریبِ حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کیپٹل ہل کی سڑھیوں پر ہونی تھی لیکن کڑاکے کی سردی کی وجہ سے تقریب عمارت کے اندر سجانے کا فیصلہ کیا گیا۔