پاکستان
چوری کی انوکھی واردات۔چور25کلومچھلی۔ڈیڑھ من چکن پکوڑا۔10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلادلے کرفرار
ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نامعلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے تمام سامان نکال کر لےگئے۔ چوری کی یہ انوکھی واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہے جہاں چور ایک ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لےگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لےکر فرار ہوگئے۔