انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہیں.رنبیرکپورکے بیان نے تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے ناموراداکار رنبیر کپور نے بتایا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔رنبیر نے بتایا کہ ’ اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک آگئی تھی‘۔رنبیر کپور کے مطابق ’ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے گیٹ پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے لیکن میں گھر پر نہیں تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ‘میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں‘۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button