دنیا
خوفزدہ ہاتھی کے حملے میں 22 سالہ خاتون ہلاک
تھائی لینڈ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کو یاؤ ایلیفینٹ کیئر سینٹر میں پیش آیا جہاں خاتون سیاح ہاتھی کو نہلا رہی تھیں۔ہاتھیوں کو نہلانا تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں میں ایک مقبول سرگرمی ہے، تھائی لینڈ میں 4 ہزار سے زیادہ جنگلی ہاتھی موجود ہیں جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد میں ہاتھی قید میں رکھے جاتے ہیں۔مرنے والی خاتون سیاح قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ تھیں جو اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت تائیوان میں مقیم تھیں، وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھائی لینڈ کی سیاحت پر تھیں۔ماہرین نے کا کہنا ہے کہ ہاتھی ممکنہ طور پر قدرتی ماحول سے باہر سیاحوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے باعث تناؤ اور خوف کی کیفیت میں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔