پاکستاندنیا

فچ نے پاکستانی معیشت کو “مستحکم” قرار دے کرہمارےاقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو “ٹرپل سی پلس” سے بڑھا کر “بی مائنس” کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس پیش رفت کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فچ نے پاکستانی معیشت کو “مستحکم” قرار دے کر دنیا بھر میں ہمارے اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری نہ صرف معاشی ترقی کی عکاس ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button