انٹرٹینمنٹ
پریانکا چوپڑاکوامرود بیچنے والی خاتون نے متاثر کردیا

ویڈیو پیغام میں پریانکانے کہا کہ میں گاڑی چلا رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ سڑک کنارے ایک خاتون امرود فروخت کر رہی ہے میں نے گاڑی روک کر اس سے امرود کے دام پوچھے جو اس نے 150 روپے بتائے میں نے اس کو 200 کو روپے دیے اور امرود لے لیے، اس نے باقی رقم واپس کی تو میں نے کہا رکھ لو، جس پر وہ خاتون تھوڑا آگے گئی اور پھر دو اور امرود لے کر واپس آئی اور مجھے تھما دیے، دراصل وہ مجھ سے امداد نہیں لینا چاہتی تھی۔