پاکستان
عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔پی ٹی آئی اعلی عہدیدار

بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ٹی وی چینل کو بتایاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔بتایاگیاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جبکہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔