پاکستان

نئے آئی جی کا تقرر کسی کے کہنے پر ہوا،جنید اکبر

پشاور : 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا۔

تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے صدر جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پارٹی ہمارا گھر ہے ہم پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی وزارت کی دوڑ میں نہیں ہیں،انہیں ڈیڑہ ماہ سے صوبائی صدر کی ذمہ داری کیلئے آمادہ کیا جا رہا تھا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم نہ ہوتا تو وہ صوبائی صدر کی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار نہ ہوتے۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر نے بتایا کہ نئے آئی جی کا تقرر کسی کے کہنے پر ہوا،کوئی کارکن غائب ہوا تو متعلقہ تھانے کے باہر دھرنے کی کال دوں گا۔

جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی گورننس اور وہ پارٹی معاملات پر توجہ دیں گے،1 ہزار ایسے لوگ چاہیئیں جو ماہانہ پارٹی کو 5 ہزار روپے فنڈ دیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button