پاکستانصحت

ملک کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول بننے سے والدین پر مالی بوجھ کم ہو گا،وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور میں بننے والا ملک کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا،اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم اسکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں مکمل کی جائے گی،صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم کیے گئے،آٹزم کے شکار بچوں کیلئے درکار مخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو گیا

مریم نوازشریف کی ہدایت پر اسپیشل طلبہ کیلئے 9,206 معاون آلات فراہم کیے گئے،طلبہ کو 7,702 آلات سماعت،360 وہیل چیئرز،300 واکرز،344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں۔

اسپیشل ایجوکیشن کے 28 اسکولوں کی سینٹر آف ایکسی لینس اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ شروع ہو گیا،سماعت سے محروم بچوں کیلئے ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا،نجی اداروں کے اشتراک سے اسپیشل طلبہ کیلئے جاب فیئر،900طلبہ کی رجسٹریشن اور 25طلبہ کو ملازمت مل گئی۔

8 نئے خصوصی اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل اور 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی،اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں سلو لرنر طلبہ کیلئے سکریننگ ٹول متعارف کرایا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے ہمارے لیے اسپیشل ہیرو کی مانندہیں،اسپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button