دنیا

روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگا دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کا عندیہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگا دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو معافی دی،جوبائیڈن نے اپنی فیملی اور مجرموں کو صدارتی معافی دی۔

انکا کہنا تھا کہ پراوڈ بوائز کی دی گئی معافی بھی انصاف کے اُصولوں کے مطابق ہے،ایچ ون پروگرام کے تحت بہترین لوگ امریکہ آ رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین روس جنگ شروع ہی نہ ہوتی،روس کے صدر کو یوکرین کے مسئلہ پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

انہوں نے مذاکرات کی میز پر نہ آنے کی صورت میں روس پر پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو اور پابندیاں لگا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائیٹ ہاوس میں پہلی میڈیا بریفنگ میں کئی بار صحافیوں سے تکرار بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button