پاکستان

عمران خان کے ساتھ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی،علی امین گنڈاپور

وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں ملنے والی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کی جدوجہد کا مقصد آئین و قانون کی حکمرانی ہے،آزاد عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے کوششیں جاری رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،اُصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف میں مبتلا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button