کھیل
بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی۔شکست کی وجہ سے ہم اپنے کھلاڑی تبدیل نہیں کرسکتے۔عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ ہم اپنی کوشش میں لگے رہیں گے،اب ہم خود کو ٹیم کو کل کے میچ کے لیے تیار کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں چھے وکٹوں سے شکست کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ بھارت کے خلاف صرف پلاننگ نہیں ہوتی بلکہ ہر میچ کےلیے ہوتی ہے، بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی۔عاقب جاوید کا کہناتھا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا جو ہار گئے ان کو بدل دیں، کیا انڈر19ٹیم کو لائیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کو بنانے میں ہماری سوچ تھی کہ بہترین ٹیم بنائیں اور ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو۔