دنیا

غزہ: بندوقیں خاموش ہونے کاوقت آگیا۔پوری دنیاکی نظریں غزہ پرلگ گئیں

غزہ جنگ بندی معاہدہ شروع ہونے کاوقت قریب آگیاہے۔لٹے پٹے فلسطینی بچے کچھے سامان کے ساتھ تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بتایاجارہاہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق ابھی 11بجے دن غزہ جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمدشروع ہوجائے گا۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع کردیا ہے، فوجیں مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر پندرہ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک
لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کردیں، گھر، اسکول،کالج اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button