انٹرٹینمنٹ
مجھے سلمان خان پسند ہیں،میری زیادہ فالوونگ بھارت سے ہے ۔ نوال سعید

اداکارہ نوال سعیدنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے سلمان خان پسند ہیں لیکن اگر بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی کیونکہ مجھے ان کی اداکاری بہت پسند ہے ۔نوال سعید نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کیونکہ میری زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ وہاں کیسے مشہور ہوئی۔