دنیا

آبدوز ٹائٹن کی تباہی ،امریکی سائنٹیفک ایجنسی نے ویڈیو جاری کر دی

ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف جانیوالی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تباہی کی ویڈیو امریکی ایجنسی نے جاری کر دی ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق، اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے  تقریباً 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دباؤ میں پھنس گئی تھی۔ یہ ویڈیو امریکی سائنٹیفک ایجنسی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریشن نے جاری کی ہے۔اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا اس کلپ سے پتا چلتا ہے کہ یہ ٹائٹن کے آبدوز کے پھٹنے کی آواز کے اخراج کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔ یاد رہے کہ اوشین گیٹ Expeditions کی تیار کردہ یہ آبدوز  گزشتہ سال18 جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے میں تباہ ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button